آئمہ بیگ میکا سنگھ کے ساتھ اپنا گانا ریلیز کرنے کیلئے تیار

 آئمہ بیگ میکا سنگھ کے ساتھ اپنا گانا ریلیز کرنے کیلئے تیار
کیپشن: آئمہ بیگ نے گذشتہ ہفتے ڈیلاس میں بھارتی گلوکار میکا سنگھ سے ملاقات کی تھی۔۔۔۔فوٹو/ آئمہ آفیشل انسٹاگرام

لاہور: گلوکارہ آئمہ بیگ نے نہایت کم وقت میں اپنی مدھر آواز کے ذریعے پاکستانیوں کو تو اپنا گرویدہ بنا ہی لیا ہے اور اب ان کی آواز کا جادو بھارت میں بھی چلنے والا ہے۔

آئمہ بیگ جلد ہی بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے ساتھ اپنا گانا ریلیز کرنے جا رہی ہیں جو کسی بھی بھارتی گلوکار کے ساتھ ان کا پہلا گانا ہو گا۔حال ہی میں آئمہ بیگ نے بی بی سی ایشیئن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ میکا سنگھ کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں جس کے لیے وہ بہت زیادہ پر جوش ہیں۔

a4bf9076b5b6ce0985a01e77f76c434e

انہوں نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے کچھ گھبرائی ہوئی ہیں کیوں کہ انہوں نے اس سے قبل ایسا کوئی تجربہ نہیں کیا۔ آئمہ بیگ نے بتایا کہ یہ گانا صرف آڈیو نہیں ہوگا بلکہ اس کی ویڈیو بھی لانچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے گذشتہ ہفتے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں بھارتی گلوکار میکا سنگھ سے ملاقات کی تھی جس کی تصویر گلوکارہ نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی لیکن انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں