لاہور: لالی ووڈ اداکارہ میرا نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ہالی ووڈ کی فلم میں شامل کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پریانکا سے بہتر اداکارہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میرا کبھی اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے خبروں کی زینت بن جاتی ہیں تو کبھی اپنے جذبات کا اظہار اس طرح کرتی ہیں کہ سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتی ہیں۔لیکن اس بار میرا نے خود کو پریانکا چوپڑا سے بہتر اداکارہ قرار دے دیا۔ میرا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہالی ووڈ کو پریانکا چوپڑہ کے بجائے انہیں منتخب کرنے کی تجویز دے ڈالی۔
میرا نے یہ دعوی اس وقت کیا جب فلم فیئر کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی اورساتھ ہی یہ بتایا گیا کہ یونیورسل اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی فلم ’ کاو? بوائے ننجا وکنگ‘ میں اداکار کرس پریٹ کے مدمقابل بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی۔جیسے ہی میرا کو اس کی خبر ہوئی، انہوں نے فلم فیئر کی پوسٹ کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’میں پریانکا چوپڑا سے بہتر اداکارہ ہوں، ہالی وڈ پلیز میرا انتخاب کریں‘۔