پی آئی اے نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی

 پی آئی اے نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی

فوٹو: فائل

لاہور: قومی ایئرلائن کی لاہور سے لندن کی پرواز میں مسافر اپنا پرس طیارے میں بھول گیا، عملے نے پرس متعلقہ مسافر تک پہنچا دیا،پرس میں ساڑھے 7 ہزار پاونڈز موجود تھے۔

اسٹیشن مینیجر سجاد اللہ کے مطابق مسافر زاہد شاکر نے پی آئی اے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ سجاد اللہ نے کہا کہ اکثر پی آئی اے کو منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے تاہم یہ دکھایا جانا بھی ضروری ہے کہ ہمارا عملہ ایماندار اور محنتی ہے۔

واضح رہے کہ مسافر کے پرس میں ساڑھے 7 ہزار پاونڈز موجود تھے جن کی پاکستانی روپے میں مالیت 12 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔