چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی اسمبلی کمشنرز سمیت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز سے وضاحت طلب کر لی ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کا رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) ناکام ہونے کے باعث نتائج میں تاخیر ہوئی اور پہلا سرکاری نتیجہ صبح 4 بجے جاری کیا گیا جب کہ نتائج کی آمد اگلے روز تک جاری رہی۔

 

اپوزیشن جماعتوں نے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ممبران سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی اسمبلی کمشنرز سمیت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

 مزید پڑھیں: بانی ایم کیو ایم کیخلاف برطانوی قانونی فرم کی خدمات حاصل کر لی گئیں


الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن قوانین کے مطابق رات 2 بجے تک نتائج تیار کرنا تھے تو تاخیر کیوں ہوئی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں