شاہ رخ خان کی بیٹی نے شو بز میں انٹری دے دی

شاہ رخ خان کی بیٹی نے شو بز میں انٹری دے دی
کیپشن: فوٹو انٹر ٹینمنٹ نیوز انڈیا

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے شوبز ورلڈ میں باقاعدہ قدم رکھ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے شوبز کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے تاہم انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم سے نہیں بلکہ ماڈلنگ سے کیا ہے۔

8b49ba31c5248a1fd61f04d333a1f9d2

Bollywood can wait, #SuhanaKhan tells us why in our August 2018 cover story. Head to our Instagram stories to find out more. Photographed by: Errikos Andreou (@errikosandreouphoto). Styled by Anaita Shroff Adajania (@anaitashroffadajania). Hair: Yianni Tsapatori (@yiannitsapatori). Make-up: Namrata Soni (@namratasoni)

A post shared by VOGUE India (@vogueindia) on

سہانا خان نے مشہور فیشن میگزین ’’ووگ انڈیا‘‘کے اگست کے شمارے کے لیے فوٹوشوٹ کرایا ہے یہ ان کا پہلا فوٹو شوٹ ہے جس میں سہانا بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان اپنی بیٹی کے شوبز میں قدم رکھنے پر انتہائی خوش ہیں، کنگ خان نے’’ووگ انڈیا‘‘میگزین کا شکریہ اداکرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’میری بیٹی ایک بار پھر میرے بازوؤں میں آگئی ہے، شکریہ ووگ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیٹی کو بہت سارا پیار دیا۔‘‘

6c8f046aca5d3667485b175aa01add75


گوری خان نے بھی ان کی بیٹی کا فوٹوشوٹ کرنے کے لیے ووگ کا شکریہ اداکیا۔اس کے علاوہ گوری نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں سہانا فوٹوشوٹ کراتے ہوئے کافی پرجوش نظرآرہی ہیں۔


واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنے بچوں کی پڑھائی کے حوالے سے بہت سخت ثابت ہوئے ہیں وہ متعدد مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ ان کے بچے جو کرنا چاہیں کریں لیکن پہلے انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنی ہوگی۔ سہانا بہت جلد اپنی گریجویشن مکمل کرنے والی ہیں۔

6fe266cdc393ccdd4bc1dc858cb373f8