سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس شوکت عزیز کو شوکاز نوٹس

سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس شوکت عزیز کو شوکاز نوٹس
کیپشن: جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو 28 اگست تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے راولپنڈی بار سے خطاب پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت صدیقی نے حال ہی میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے حساس ادارے پر الزامات عائد کیے تھے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو 28 اگست تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

واضح رہے کہ  جسٹس شوکت صدیقی اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج ہیں اور انہوں نے گزشتہ دنوں راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب میں حساس ادارے پر الزامات عائد کیے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں