پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ اور کابینہ کیلئے پی ٹی آئی کے نام سامنے آ گئے

پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ اور کابینہ کیلئے پی ٹی آئی کے نام سامنے آ گئے
کیپشن: تحریک انصاف کی وزیراعلیٰ پنجاب کی لسٹ میں یاسر ہمایوں اور میاں اسلم اقبال کے نام شامل ہیں۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ اور کابینہ کے لیے پی ٹی آئی کے نام سامنے آ گئے۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے لیے بھی تحریک انصاف میں لابنگ جاری ہے اور اب صوبے کے سربراہ کے لیے پی ٹی آئی کے نام سامنے آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی وزیراعلیٰ پنجاب کی لسٹ میں یاسر ہمایوں اور میاں اسلم اقبال کے نام شامل ہیں جب کہ نیب نوٹسز کے باعث وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار تصور کیے جانے والے علیم خان کے اس منصب پر بیٹھنے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: آشیانہ اقبال سکینڈل، فواد حسن فواد نے شہباز شریف کیخلاف مزید انکشافات کر ڈالے

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا نام بھی وزارت اعلیٰ کے لیے تاحال فائنل نہیں ہو سکا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے لیے بھی کئی نام سامنے آئے ہیں جن میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیر صحت اور سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کو سینئر وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سبطین خان، راجہ بشارت، میاں وارث اور مخدوم ہاشم جواں بخت بھی وزرا کی دوڑ میں شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس شوکت عزیز کو شوکاز نوٹس

خیال رہے عام انتخابات میں پنجاب میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہیں اور دونوں جماعتوں کی جانب سے صوبے میں حکومت سازی کے لیے رسہ کشی جاری ہے، دونوں جماعتیں سادہ اکثریت کا دعویٰ کررہی ہیں تاہم کوئی حتمی صورتحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں