جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس،فوج کی حمایت پر عوام کا شکریہ ادا کیا

جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس،فوج کی حمایت پر عوام کا شکریہ ادا کیا

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر زکانفرنس میں عسکری قیادت نے انتخابی عمل کے دوران شہید و زخمی ہونے والوں کو خراج تحسین  پیش کیا جب کہ انتخابی عمل میں شرکت اور مسلح افواج کی حمایت پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ اور کابینہ کیلئے پی ٹی آئی کے نام سامنے آ گئے
   

پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق,  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز  راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطے، ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  کور کمانڈرز کانفرنس میں الیکشن کمیشن کی  معاونت  پر آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر اور فیلڈ فارمیشنز کو سراہا گیا۔کانفرنس میں  انتخابی عمل کے دوران شہید و زخمی ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انتخابی عمل میں شرکت اور مسلح افواج کی سپورٹ پر پاکستان کی بہادر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نیب نے اورنج ٹرین منصوبے میں مبینہ کرپشن کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی
   

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو مزید تقویت دی جائے. اجلاس میں علاقائی امن بالخصوص پاک افغان ایکشن پلان برائے امن و سلامتی کے لئے افغانستان کے ساتھ فوجی تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کانفرنس کے شرکا نے الیکشن کے قومی فریضے کی انجام دہی اور مسلح افواج کے ساتھ تعاون پر عوام کا شکریہ ادا کیا-

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں