پاکستان کا سنہری دور شروع ہو چکا ہے :نعیم الحق

پاکستان کا سنہری دور شروع ہو چکا ہے :نعیم الحق
کیپشن: image by facebook

 اسلام آباد :رہنما تحریک انصاف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی سندھ میں دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے ،تحریک انصاف وفاق ،پنجاب اور بلوچستان میں حکومت بنائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہو گا ،ملکی معیشت کو بحران سے نکالنا ایک بڑا چیلنج ہے جو تحریک انصاف پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی ،عمران خان اس وقت حکومت سازی کیلئے مشاورت کر رہے ہیں.

،اہم خبر دیتے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان دو دن تک وزارتوں کا اعلان بھی کرینگے ،ان کا کہنا تھا 70برس سے عوام کو ان کا حق نہیں دیا گیا لیکن اب پاکستان کے عوام کیلئے سنہری دور شروع ہو چکا ہے ۔80لاکھ کے قریب بیرون ملک مقیم پاکستانی اب پاکستان کیلئے اپنا کردار اداکرنے کیلئے تیار ہیں ۔