دبئی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانےوالے پاکستانیوں کے لیے مفت پاسپورٹ توسیع کا اعلان

دبئی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانےوالے پاکستانیوں کے لیے مفت پاسپورٹ توسیع کا اعلان

دبئی: دبئی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے پاکستانیوں کو مفت ڈی پورٹ کیا جائے گا جبکہ جاب کی تلاش کے لیے پاسپورٹ کی مدت 7 ماہ  کی مفت مدت بڑھا دی جائے گی۔
تین ما ہ  کی ویزا ایمنسٹی سکیم کا آغاز آج شروع ہو  گیا ہے۔ دبئی امیگریشن حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور مزید کسی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنا اندراج قانون کے مطابق کروا لیں۔
خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو سفارت خانہ ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ پاسپورٹ پر سات ماہ کی توسیع،  مفت آوٹ پاس بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آوٹ پاس پر اصل فیس ہر کیس کے مطابق محتلف ہے، انہوں نے مزید کہا  کہ دبئی حکومت کی اس سکیم کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے سفارت خانے نے ایک مہم کچھ ہفتے پہلے سے شروع کر رکھی ہے اور لوگوں کو انتظامات اور احکام سے رابطے کا کہا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر محکمے جیسے نادرا اس منصوبے سے فائدہ اٹھانے والوں کے لئے فلاحی سیکشن بنائیں گے. تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ ایمنسٹی سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں کی  تعداد کیا ہو گی، دستاویزات کے علاوہ اخراجات صفر  ہوںگے (یعنی کوئی خرچہ نہیں ہو گا)، خواہشمندوں کی آسانی کے لئے ایک ہاٹ لائن قائم کی جائے گی۔
خواہشمند حضرات کو ابو ظہبی اور دبئی میں کمیونٹی فلاح و بہبود کے سنٹرز سے رابطہ کرنے کے لئے مندرجہ ذیل نمبر 02-449334، 02-4447800 217/337 یا 04-3971748، 04-3966651 ڈائل کریں۔  

اس اسکیم کے تحت 'اپنی حیثیت کو برقرار رکھ  کر خود کو محفوظ کریں، رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو تین مہینے کافری وزٹ دیا جائے گا تا کہ وہ ملک کو رضاکارانہ طور پر پراسیکیوشن کے بغیر چھوڑ دے یا مطلوبہ فیس ادا کرکے اپنی قانونی حیثیت کو مستحکم کرے، جو  اتنا جرمانہ ادا نہیں کر سکتے ان کے جرمانے معاف کر دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کم از کم 1.2 ملین پاکستانی رہائش پذیر ہیں۔