بھارتی ہائی کمشنر کی پاکستانی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

بھارتی ہائی کمشنر کی پاکستانی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: بھارتی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر کی پاکستانی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے,  گذشتہ روز بھارتی ہائی کمشنراورڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ آمد ہوئی.

سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں‌ الیکشن کے بعد کی صورت حال اور پاک بھارت تعلقات پربات چیت ہوئی.

یہ بھی پڑھیئے:جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس،فوج کی حمایت پر عوام کا شکریہ ادا کیا
 
 
واضح رہے کہ 30 جولائی کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو فون پر الیکشن جیتنے کی مبارک باد دی تھی اور تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز کا عندیہ دیا تھا۔

اب گذشتہ روز بھارتی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنرکی پاکستانی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات ہوئی، جس میں اہم امور زیر بحث آئے , اس ملاقات میں‌ بھارتی شہری ریشماں بی بی کے جسد خاکی کی حوالگی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا.

یہ بھی پڑھیئے:پاکستان کا سنہری دور شروع ہو چکا ہے :نعیم الحق
 
 
یاد رہے کہ ‏65 سالہ بھارتی شہری ریشماں بی بی پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی تھیں، جہاں ان کا انتقال ہوا , پاکستانی حکام نے ٹرین کراسنگ بارڈر پر لاش بھارتی حکام کے حوالے کی، ریشماں بی بی کے جسد خاکی حوالگی کی لیے کھوکراپارموناباؤ بارڈرخاص طورپرکھولا گیا تھا۔