منی لانڈرنگ سے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی میراعزم ہے: عمران خان

منی لانڈرنگ سے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی میراعزم ہے: عمران خان
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے آج بنی گالا میں‌ عمران خان سے خصوصی ملاقات کی ، برطانوی ہائی کمشنر کی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات ہوئی، جس میں‌ الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کو مبارک باد دی گئی.

برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے نئی حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خطاب نے برطانیہ میں مثبت اثرات چھوڑے ہیں، برطانیہ پاکستان سے مکمل تعاون کے لئے تیار ہے.

تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ تعلیم سے محروم 22 لاکھ بچوں کو اسکول بھجوانے کے لئے مدد کریں گے، پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مل کردیگر شعبوں میں تعاون کے لئے تیار ہیں.

یہ بھی پڑھیئے:نیب لاہور نے شہباز شریف کو 20اگست کوپھر طلب کرلیا
 
  
اس موقع پرعمران خان نے مبارک باد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر برطانوی حکومت کا شکریہ کرتے ہوئے اپنے ممکنہ منصوبوں سے برطانوی حکومت کو آگاہ کیا , عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ سے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی میراعزم ہے.

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعدادبرطانیہ میں مقیم ہے.