نئی حکومت کا آغاز ہی ہارس ٹریڈنگ سے ہورہا ہے ،سینیٹرسراج الحق

نئی حکومت کا آغاز ہی ہارس ٹریڈنگ سے ہورہا ہے ،سینیٹرسراج الحق
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ نئی حکومت کا آغاز ہی ہارس ٹریڈنگ سے ہورہا ہے جس نظام سے نجات کے لیے قوم بے چین ہے وہی اس پر دوبارہ مسلط کیاجارہا ہے۔

 امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جس اسٹیٹس کو اور ظالمانہ نظام سے ہمیشہ عوام پریشان رہتے ہیں اور اس شکنجے کو توڑنا چاہتے ہیں ۔ الیکشن کے بعد وہی فرسودہ اور گلا سڑا نظام ان کے گلے میں ڈال دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نظام کی اصلاح چاہتے ہیں تاکہ عام آدمی کو کوئی ریلیف مل سکے۔ہم مخالفت برائے مخالفت کے قائل نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں ایک مضبوط اپوزیشن ایک آئینے کا کردار ادا کرتی ہے۔ہم بھی آنے والی حکومت کے اچھے کاموں پر اس کی تعریف کرنے میں بخل نہیں کریں گے لیکن جہاں ملک کے اسلامی تشخص او ر وقار پر حرف آئے گا ہم خاموش نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2اگست کو ہونے والی اے پی سی میں طے پانے والے امور پر ہم قوم کو اعتماد میں لیکر پوری یکسوئی سے آگے بڑھیں گے۔