سنجو نے عامر خان اور سلمان کی کامیاب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

سنجو نے عامر خان اور سلمان کی کامیاب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: image by facebook

ممبئی: بالی ووڈ کے متنازع اداکار کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ نے باکس آفس پر کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور یہ اب تک کمانے والی دوسری بڑی انڈین فلم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق فلم سنجو نے ریلیز کے 28 روز میں اب تک 339 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کر کے ’دنگل‘ کے بعد بالی ووڈ دوسری بڑی فلم ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اگر یوں کہا جائے کہ بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار رنبیر کی ’سنجو‘ میں کی جانے والی اداکاری نے عامر خان اور سلمان خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز ریکارڈ بزنس کیا تھا جس کے بعد سے اُس کی کامیابی کا سفر اب تک جاری ہے اور لوگ اسے دیکھنے میں دلچپسی لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:شاہ رخ خان کی بیٹی نے شو بز میں انٹری دے دی
 
 
بھارتی سینما گھروں میں 28 روز بعد بھی لوگ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم دیکھنے آرہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر شوز اب بھی جاری ہیں ، اس سے قبل مسٹر پرفیکٹ (عامر خان) کی پی کے نے باکس آفس پر 339 کروڑ 50 لاکھ جبکہ سلمان خان کی ’ٹائیگرزندہ ہے, نے 339 کروڑ 16 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کی تھی۔

علاوہ ازیں بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم دنگل تھی جس نے باکس آفس پر 370 کروڑ کا کاروبار کیا تھا اور اب سنجو 333 ارب کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی۔ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ سنجو مستقبل میں دبنگ کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ”تھری ایڈیٹس“ اور” پی کے“ جیسی بلاک بسٹر فلمیں بنانے والے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے ممتاز اداکار سنجے دت کی زندگی کے مختلف ادوار کو یکجاں کرکے فلم بنانے کا اعلان دو برس قبل کیا تھا۔

سنجے دت کا شمار بالی وڈ کے متنازع ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی زندگی میں محبت کی کہانیاں، منشیات اور اسلحہ رکھنے جیسے بڑے اسکینڈلز سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیئے:میرا نے خود کو پریانکا سے بہتر اداکارہ قرار دے دیا
 
 
انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر دینے والے سنجے دت کو ایک بار جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی، ایک دور میں تصور کیا جاتا تھا کہ شاید منا بھائی کے مرکزی کردار کا فلمی مستقبل ختم ہوگیا مگر انہوں نے اپنے کرداروں اور صلاحیتوں سے ایک بار پھر انڈسٹری میں جگہ بنائی۔

فلم سنجو 29 جولائی کو ریلیز ہوئی تھی، معروف ہندوستانی نقاد ترن آدیش نے کہانی کو ماسٹر پیس ٹھہرایا اور جذبات سے بھرپور ایک طاقتور فلم قرار دیتے ہوئے ہدایتکار راج کمار ہیرانی کوخوب سراہا۔

خیال رہے کہ سنجو فلم سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے، اس فلم میں رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا اور خوب داد سمیٹی، سنجو رنبیر کی بلاک باسٹر فلم ثابت ہوئی ، فلم میں پریش راول سنیل دت اور منیشا کوئرالا نرگس کے روپ میں نظر آئے ہیں جبکہ دیا  , مرزا اور سونم کپور نے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔