انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ایک ہزار ٹیسٹ میچز کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی 

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ایک ہزار ٹیسٹ میچز کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی 
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

برمنگھم: انگلینڈ کی ٹیم ایک ہزار ٹیسٹ میچز کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے انگلینڈ نے یہ اعزاز برمنگھم میں بھارت کے خلاف پانچ میچز کی ٹیسٹ کا پہلا میچ کھیل کر حاصل کیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم تاریخ میں آٹھ سو بارہ ٹیسٹ میچز کھیل کر دوسرے اور ویسٹ انڈیز پانچ سو پینتیس ٹیسٹ میچ کھیل کر تیسرے نمبر پر ہے۔بھارت پانچ سو تئیس ٹیسٹ میچ کھیل کر چوتھے، جنوبی افریقہ چار سو ستائیس ٹیسٹ کھیل کر پانچویں اور نیوزی لینڈ چار سو چھبیس ٹیسٹ میچ کھیل کر چھٹے نمبر پر ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے اب تک چار سو پندرہ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور وہ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں