وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ پٹرول 5روپے 15 پیسے اور ڈیزل 5 روپے65 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ،حکومت نے عوام پر پٹرول بم گراد دیا ہے۔ اوگرا کی طرف سے ارسال کی گئی  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن نے منظور کر لی۔ یکم اگست 2019 سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق، پٹرول کی  فی لٹر قیمت میں 5 روپے 15 پیسے اضافے کی تجویزدی گئی تھی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز تھی۔

اوگرا کی طرف سے سب سے زیادہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90پیسے فی لٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ  نے وزیرااعظم کی منظوری سے کیا ۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہوگا۔