متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالرز جمع کرانے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالرز جمع کرانے کا اعلان
کیپشن: پاکستان یو اے ای کے ساتھ مستحکم تعلقات کواہمیت دیتا ہے، وزیراعظم عمران خان۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کی ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے رمضان میں 700 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر یو اے ای کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معاملے پر حمایت کرنے پر یو اے ای کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان قریبی تعاون اور برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان یو اے ای کے ساتھ مستحکم تعلقات کواہمیت دیتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

دوسری جانب یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم سے باہمی تعاون کے فروغ، خطے اور بین الاقوامی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔