حسن علی کے بعد عماد وسیم نے بھی غیر ملکی دلہنیا لانے کی تیاری کرلی

حسن علی کے بعد عماد وسیم نے بھی غیر ملکی دلہنیا لانے کی تیاری کرلی

لاہور: حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی غیر ملکی دلہنیا لائیں گے، عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائیں گے۔

عماد وسیم نے برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی ثانیہ اشفاق سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شادی کی تقریب 26 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جبکہ آل راؤنڈر کے اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

عماد وسیم کاؤنٹی کرکٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، عماد وسیم کی ثانیہ اشفاق سے لندن میں پہلی بار ملاقات ہوئی تھی۔