چیئرمین سینیٹ کی تحریک پر جو بھی جیتے جمہوریت کو نقصان ہوگا: شیخ رشید

چیئرمین سینیٹ کی تحریک پر جو بھی جیتے جمہوریت کو نقصان ہوگا: شیخ رشید

 لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی تحریک پر جو بھی جیتے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہو رہی۔ حکومت کے پاس تعویز بھی ہیں جو پہلے بھی چل چکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان غلط کھیل رہے ہیں، ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ہوں، بیورو کریسی کام نہیں کر رہی۔ نیب قوانین میں سرکاری افسران کیلئے قانون لانا چاہیے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد بد قسمتی ہے، یہ ابو بچاؤ مہم کا حصہ ہے .

لیکن اس عمل سے حکومت اور وزیراعظم کو کوئی فرق نہیں پڑنا، اگر فرق پڑے گا تو سینٹ کے ادارے کو پڑے گا جہاں صادق سنجرانی ایک توازن قائم کئے ہوئے تھے، اب تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو یا ناکام یہ توازن متاثر ہو گا۔