شہباز شریف نے سینیٹر کلثوم پروین کی بات سننے سے انکار کر دیا

شہباز شریف نے سینیٹر کلثوم پروین کی بات سننے سے انکار کر دیا

اسلام آباد: اپوزیشن ارکان سینیٹ کا پارلیمنٹ ہاوس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ظفرالحق، حاصل بزنجو، شیری رحمان، رضا ربانی پارلیمنٹ سمیت 61 سینیٹرز پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ سینیٹر کلثوم پروین کی پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو حکومتی عشائیہ میں شرکت پر وضاحت کی کوشش، شہباز شریف نے سینیٹر کلثوم پروین کی بات سننے سے انکار کر دیا۔ شہباز شریف نے سینیٹر کلثوم پروین کو اپنی نشست پر جا کر بیٹھنے کو کہا، صدر ن لیگ نے کہا کہ آپ نے جو کہنا ہے وہ وضاحت ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے رکھیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپوزیشن سینیٹرز کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج 22 کڑور عوام کی نظریں اپ سب سینیٹرز پر ہے، تمام پارٹیوں کی لیڈر شپ یہاں موجود ہے، گزارش کرو گا کہ آج اپوزیشن کے نامزد امیدوار سینیٹر حاصل بزنجو کو ووٹ دیں۔