حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع
کیپشن: جس دن کرپشن ثابت ہو گئی عدالت اور پوری قوم سے معافی مانگوں گا، حمزہ شہباز۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ن لیگ فیس بُک پیج

لاہور: احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع کر دی۔احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ جج نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کیا اپ کچھ کہنا چاہتے ہیں جس پر حمزہ شہباز نے کہا ایک آدمی ہوں۔ نیب سے کہوں گا کرپشن ثابت کریں تاہم نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کر سکتا۔ جس دن کرپشن ثابت ہو گئی عدالت اور پوری قوم سے معافی مانگوں گا۔

ادھر شہباز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف سینیٹ الیکشن میں مصروف ہیں اور شہبازشریف آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔