چئیر مین سینیٹ صادق سنجرانی اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب

چئیر مین سینیٹ صادق سنجرانی اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب

اسلام آباد: چئیر مین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکا م ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتما د کے حق میں پچاس ووٹ ڈالے گئے۔ سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر رائے شماری ہوئی۔

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے ووٹوں کی گنتی کی گئی۔پریزائیڈنگ افسر بیرسٹر سیف نے ووٹوں کی گنتی کے بعد اعلان کیا کہ آئین کے مطابق قرارداد کے حق میں 50 ووٹ پڑے جس کی وجہ سے یہ قرارداد متعلقہ ایک چوتھائی ووٹ نہ ملنے کی وجہ سے مسترد کی جاتی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی مخالفت میں 57 ووٹ پڑے۔ تحریک عدم اعتماد کے لیے صادق سنجرانی کو 53 ووٹ درکار تھے ۔