اپوزیشن کے اپنے ہی ارکان نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا:فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن کے اپنے ہی ارکان نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا:فردوس عاشق اعوان
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے اپنے ہی ارکان نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن نے صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سازش تیار کی جس کی وجہ سے ان کے اپنے ہی ارکان نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ۔

انھوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی ناکامی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ، سینیٹ وفاق کی علامت ہے ، سینیٹرز نے پاکستان کے وفاق کو مضبوط کیا اور ثابت کیا کہ قیام پاکستان کے مہینے میں استحکام پاکستان کی ضرورت ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جیل میں بیٹھے شخص کی خواہش پر سینیٹ کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کی گئی ۔