فضل الرحمن نے مریم نواز ، بلاول بھٹو کو بچہ بنا کر استعمال کیا : فواد چودھری

فضل الرحمن نے مریم نواز ، بلاول بھٹو کو بچہ بنا کر استعمال کیا : فواد چودھری
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن ناکام ہوگئی ، مولانا فضل الرحمن نے بچہ بنا کر مریم نواز اور بلاول بھٹو کو استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے پریس کانفرنس کے بعد وفاقی وزیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم اور بلاول کو پتہ چل گیا ہوگا کہ سیاست اسیے نہیں ہوتی ، سیاست کرنا کوئی بچوں کا کام نہیں ہے .

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہئے مولانا سے پوچھیں ان کے 5ووٹ کہاں گئے ، نواز شریف ، آصف زرداری مولانا فضل الرحمن سے بلیک میل ہونے کی بجائے پلی بارگین کر لیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اکثر سینیٹرز کی رائے تھی کہ یہ تحریک عدم اعتماد ٹھیک نہیں لیکن کچے ذہنوں کا فیصلہ تھا کہ ابو کے لیے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا ہے ۔