ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ،آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 284رنز پر ڈھیر

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ،آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 284رنز پر ڈھیر
کیپشن: image by ICC Twitter

ایجبسٹن :ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگروز کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 284رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

مڈل آرڈر بلے باز ڈیرن سمتھ نے 219گیندوں پر 144سکور بنا ڈالے جس میں 2چھکے اور 16چوکے شامل تھے ، ٹم ہیڈ نے 61گیندوں پر 35سکور کیے ، خواجہ نے 23گیندوں پر 13سکور کیے ، پیٹر سڈل نے 85گیندوں پر 44سکور کیے ۔

لیون نے 26 گیندوں پر 12سکور کیے ، انگلینڈ کی جانب سے سٹیورٹ براڈ نے 86رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ، ووکس نے 58سکور دے کر 3وکٹیں حاصل کیں ، سٹوکس اور معین علی نے 1-1وکٹ اپنے نام کی ۔