بی جے پی رہنما بابل سپریو نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

BJP's Babul Supriyo announces exit from politics, says will also resign as MP
کیپشن: فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ممبر پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر بابل سپریو نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

بابل سپریو نے اپنے استعفیٰ کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ اگر سماجی کام کرنا ہے تو وہ سیاست کے بغیر بھی ہو سکتا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق بابل سپریو آسنسول سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ حال ہی میں وزیراعظم مودی کی کابینہ میں ہوئے رد وبدل میں انہیں ہٹا دیا گیا تھا۔ تاہم انہوں نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہی ان کی پارٹی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مجھے کسی بھی پارٹی کی طرف سے فون نہیں آیا ہے۔ میں ایک ٹیم کا کھلاڑی ہوں، ہمیشہ ایک ٹیم کی حمایت کی ہے۔

بابل سپریو نے اپنے استعفیٰ میں وفاقی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے غلط نہیں سمجھیں گے اور مجھے معاف کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2014ء میں جب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے امیدان میں اترا تو اکیلا تھا لیکن بنگال میں آج بی جے پی اہم اپوزیشن پارٹی ہے۔