جانیے ! یواے ای کے ورچوئل ورک ویزے کے لیے درخواست دینے کا کیا طریقہ کار ہے؟

جانیے ! یواے ای کے ورچوئل ورک ویزے کے لیے درخواست دینے کا کیا طریقہ کار ہے؟
سورس: فوٹو فائل

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی شناخت اور شہریت سے متعلق وفاقی اتھارٹی آئی سی اے کی جانب سے درخواست دہندگان کو ملک کے اندر یا باہر سے ورچوئل ورک ریذیڈنسی پرمٹ حاصل کرنے کیلئے آئی سی اے کی ویب سائٹ  (ica.gov.ae) کے استعمال کی ترغیب دی ہے۔

 اس اقدام کا اعلان یواے ای حکومت کی جانب سے مارچ میں کیا تھا جس کا مقصد اعلیٰ دماغ افراد یو اے ای کی طرف  راغب کرنا اورمسابقت کو بڑھانا اور یواے ای کی معیشت کو سپورٹ کرنا تھا۔ اس اقدام کے تحت غیرملکی اپنی ہی سپانسرشپ پر یواے ای میں آسکیں گے اور ایک سال تک رہائش اختیار کرسکیں گے اور طے شدہ شرائط کے مطابق اپنا کام کرسکیں گے۔ 

یہ اقدام ایسے افراد کیلئے ہے جو یواے ای سے باہر رہتے ہوئے وہیں کام کرتے ہیں اب یواے ای میں ایک سال کیلئے آسکیں گے اور وہاں سے بھی اپنا کام کرسکیں گے۔ 

ابوظہبی ، شارجہ ، ام القوین ، راس الخیمہ اور فجیرہ کا ورچوئل ورک ریذیڈنسی ویزا حاصل کرنے کا طریقہ

  • درخواست دہندگان آن لائن پلیٹ فارم تک رسائی کیلئے آئی سی اے کی ویب سائٹ یا اپلیکیشن پر جائیں اور وہاں پر یوزر اکاؤنٹ یا اسمارٹ پاس کا استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کریں۔
  • اس کے بعد آپ کو مطلوبہ سروس یعنی ورچوئل ورک ریذیڈنسی ویزے کا انتخاب کرنا ہوگا اور وہاں پر طلب کی گئی معلومات بھرنا ہوگی۔ معلومات کی تصدیق کریں اور پھر تصدیق شدہ ذرائع سے آن لائن فیس جمع کرائیں اور درخواست جمع کرادیں۔

ورچوئل ورک ریذیڈنسی پرمٹ حاصل کرنے کیلئے ضروری ڈاکومنٹس

  • رنگین فوٹو
  • پاسپورٹ کی کاپی
  • ہیلتھ انشورنس
  • میڈیکل فٹنس ٹیسٹ رزلٹ
  • ورچوئل ورک پروف
  • اور 3500 ڈالر تک یا اس کے مساوی تنخواہ کا فارن کرنسی میں سرٹیفکیٹ

پراسیس فیس

آئی سی اے کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک سے باہر بیٹھ کر ورچوئل ورک ریذیڈنسی پرمٹ کیلئے اپلائی کرنے والوں کے لیے ٹرانزیکشن فیس 300 درہم جبکہ یواے ای کے اندر سے درخواست دینے والوں کیلئے فیس 250 درہم ہوگی۔

دبئی کا ورچوئل ورک ویزا حاصل کرنے کا طریقہ

دبئی کا ورچوئل وزرک ویزا حاصل کرنے کے لیے آپ کو دبئی کارپوریشن اور ٹورازم اینڈ کامرس مارکیٹنگ کی ویب سائب پر جانا ہوگا۔

  • ویب سائٹ پر جانے کے بعد مطلوبہ معلومات درج کریں۔
  • پاسپورٹ کی ایکسپائری تاریخ۔کم از کم 6 ماہ باقی ہوں۔
  • یو اے ای ہیلتھ انشورنس
  • ملازمین کے پاس ملازمت کا ثبوت ہونا چاہیے۔ ملازمت کا کنٹریکٹ ایک سال تک کار آمد ہونا چاہیے۔ کم از کم پانچ ہزارڈالر ماہانہ تنخواہ ہونی چاہیے گزشتہ ماہ کی تنخواہ کی سلپ اور اس سے پچھلے تین ماہ کی بینک سٹیٹمنٹ جمع کروانی ہوگی۔
  • ویزے کے لیے درخواست دینے والے کاروباری افراد کیلئے ضروری ہے کہ ان کے پاس کم از کم ایک سال سے کمپنی کی ملکیت ہونی چاہیے۔ ماہانہ آمدنی کم از کم پانچ ہزار ڈالر اور گزشتہ تین ماہ کی بینک سٹیٹمنٹ جمع کروانا ہوگی۔