پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی بارش کی نظر ہو گیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی بارش کی نظر ہو گیا
سورس: فوٹو/ سوشل میڈیا

گیانا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ 

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آغاز سے پہلے ہی بارش ہوئی جس کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی تاہم بارش رکنے پر ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے فلیچر اور کرس گیل پچ پر موجود تھے۔ 1 عشاریہ 2 اوورز پر ویسٹ انڈیز نے 15 رنز بنائے تاہم دوبارہ بارش شروع ہونے پر میچ روک دیا تھا۔

بارش کا سلسلہ نہ تھمنے پر میچ منسوخ کرنا پڑا۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری مقابلہ منگل کے روز ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی۔ ایون لوئس کی جگہ آندرے رسل کو ٹیم میں شامل کیا گیا جب کہ قومی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا تھا۔ تاہم گزشتہ روز دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 157 بنا کر حریف ٹیم کو 158 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ویسٹ انڈیز 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنا سکی۔