مراد علی شاہ سے جو بات ہوئی لیکن نوٹی فکیشن اس سے مختلف تھا، اسد عمر

مراد علی شاہ سے جو بات ہوئی لیکن نوٹی فکیشن اس سے مختلف تھا، اسد عمر
کیپشن: مراد علی شاہ سے جو بات ہوئی لیکن نوٹی فکیشن اس سے مختلف تھا، اسد عمر
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے جو بات ہوئی لیکن نوٹی فکیشن اس سے مختلف تھا۔

اسد عمر نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پابندیاں این سی اوسی کے کہنے پر لگائیں لیکن این سی او سی نے کبھی نہیں کہا کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائیں۔ سی او سی نے کب کہا کہ گاڑی میں دو افراد کو سفر کی اجازت دیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ این سی او سی کے تمام اجلاسوں میں حکومت سندھ شریک ہوتی ہے اور ہم نے لاہور میں لاک ڈاؤن نہیں ہونے دیا۔

انہوں ںے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو واضح طور پر کہا تھا کہ ٹرانسپورٹ کو کھلی رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 5 ماہ میں 10 کروڑ افراد کو ویکسین لگانی ہے۔ گزشتہ ہفتے 50 لاکھ لوگوں کو ویکیسن لگائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 7 کروڑ افراد کو ویکسی نیٹ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کی کورونا کے حوالے سے اپنائی جانے والی حکمت عملی کی تعریف کی ہے۔