وزیراعظم سیلاب متاثرین سے ملاقات کیلئے بلوچستان پہنچ گئے

وزیراعظم سیلاب متاثرین سے ملاقات کیلئے بلوچستان پہنچ گئے

کوئٹہ: وزیراعظم شہبازشریف سیلاب سے متاثر افراد سے ملاقات کیلئے بلوچستان پہنچ گئے ہیں جبکہ راستے میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے سربراہ نے انہیں بریفنگ بھی دی۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو کوئٹہ ائیرپورٹ پر بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ 
وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ سے قلعہ سیف اللہ روانہ ہوگئے جہاں وہ خشنوب خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔ این ڈی آیم اے چیئرمین نے وزیراعظم کو ریسکیو ریلیف اور امددای کاروائی پہ بریفنگ دی۔
وفاقی وزراءسردار اسرار ترین، مریم اورنگزیب، مولانا عبدالواسع، نوابزادہ شاہزین بگٹی، وزیر مملکت محمد ہاشم نوتیزئی، رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی اور چیئرمین این ڈی ایم اے اخترنواز بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

مصنف کے بارے میں