وزیراعظم کا بارش، سیلاب میں جاں بحق افراد کے ورثا کو معاوضہ 24 گھنٹے میں ادا کرنے کا حکم

وزیراعظم کا بارش، سیلاب میں جاں بحق افراد کے ورثا کو معاوضہ 24 گھنٹے میں ادا کرنے کا حکم

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف کا بارش اور سیلاب میں جاں بحق افراد کے ورثا کو معاوضہ 24 گھنٹے میں ادا کرنے کا حکم ۔

وزیراعظم نے کہا کہ چیلنج بڑا ہے مل کر مقابلہ کریں گے ۔ بحالی اور امداد کیلئے این ایچ اے کی کوششیں لائق تحسین ہیں ۔ وفاق اور بلوچستان حکومت قومی جذبے سے بحالی اور آباد کاری کیلئے پُرعزم ہیں ۔ غیرمعمولی بارشوں سے وسیع پیمانے پر نقصان ہوئے ، قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کے ساتھ انفراسٹرکچر تباہ ہوا ۔ جب تک آخری گھر آباد نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھیں گے ، مخیر حضرات بھی آگے آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ جزوی یا مکمل تباہ مکانوں کا معاوضہ بھی بڑھا کر 5 لاکھ کر دیا ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بارش کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔ 13 جون کو بارش کا سلسلہ شروع ہوا اور ماضی کے مقابلے 500 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں ۔ بارش اور سیلاب سے بلوچستان میں 136 اموات ہوئیں جبکہ 70 افراد زخمی ۔ 1100 لوگ معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی ۔

مصنف کے بارے میں