شہر میں اغوا کے واقعات میں اضافہ

شہر میں اغوا کے واقعات میں اضافہ

لاہور: شہر میں اغوا کے واقعات میں اضافہ ، نواں کوٹ کے علاقہ سے گیارہ سالہ بچی اغوا ۔ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کردیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق گیارہ سالہ مومنہ 26 تاریخ کو گھر سے نکلی تو نا معلوم افراد اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔ گیارہ سالہ مغوی کی گھر سے بازار جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگٸی ۔

شہر میں گزشتہ پانچ روز کے دوران اغوا کا چوتھا واقعہ منظر عام پر آیا ہے ۔ شاہدرہ ، غازی آباد کے نواں کوٹ سے گیارہ سالہ بچی آغوا ہوئی ، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ۔

اغوا کے کیسز کے ساتھ ساتھ شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں روکنا پولیس کے بس سے باہر ہو گیا ، ڈاکوﺅں نے شہریوں کو دن دیہاڑے گھر کی دہلیز پر لوٹنا شروع کر دیا ۔

مصنف کے بارے میں