معاشی صورتحال پر آرمی چیف کو لانا ہماری نااہلی ہے: چودھری شجاعت 

معاشی صورتحال پر آرمی چیف کو لانا ہماری نااہلی ہے: چودھری شجاعت 
سورس: Twitter

اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کے آئین میں تبدیلی کرنے جا رہے ہیں۔ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر آرمی چیف کو لانا ہماری نا اہلی ہے۔ سیاست دانوں کا قصور ہے جس کی وجہ سے آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی ۔ آرمی چیف کو کیوں مداخلت کرنا پڑی۔ سارے الزامات سیاستدانوں پر لگ رہے ہیں۔ 

چودھری شجاعت حسین نے طارق بشیر چیمہ اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے کہا کہ سوشل میڈیا مختلف فورم پر میرے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ غلط بیانی کر کے  کوئی بھی شخص عوام کو اعتماد میں نہیں لے سکتا۔ سوشل میڈیا  اورمختلف فورمز پر میرے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے ۔ 

چودھری شجاعت نے کہا کہ مجھ پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں اس پر سب کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں۔ بیس سال پرانا کیس ہمارے خلاف چلتا رہا۔ہائیکورٹ میں کیسز کئی سال سے چل رہے ہیں ۔ ہم اللہ کے کرم سے سرخرو ہوں گے۔ 

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین پارٹی کے بانی ہیں انہیں عہدے سے کوئی نہیں ہٹا سکتا۔ پنجاب کا ایک عہدیدار کیسے مجلس عاملہ کا اجلاس بلا سکتا ہے۔ مجھ پر الزامات لگائے گئے ۔ الزامات لگانے والوں کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ۔ 

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کو کہنا چاہتا ہوں کہ اقتدار آنے جانے کی چیز ہے۔ خاندان میں تقسیم نہ پیدا کریں۔ سپریم کورٹ سے تفصیلی فیصلہ آجائے تو منحرفین کے خلاف الیکشن کمیشن میں جائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں