عمران خان جیسا جھوٹا، بے ایمان ، نااہل اور کرپٹ آدمی نہیں دیکھا: طارق چیمہ 

عمران خان جیسا جھوٹا، بے ایمان ، نااہل اور کرپٹ آدمی نہیں دیکھا: طارق چیمہ 
سورس: File

اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان جیسا جھوٹا ، بے ایمان ، نااہل اور کرپٹ آدمی نہیں دیکھا۔ ہمارے ساتھ اجلاسوں میں کچھ بات کرتے تھے باہر کچھ بات کرتے تھے۔ 

اسلام آباد میں چوھری شجاعت کے ساتھ نیوز کانفرنس میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ میرا عمران خان سے پہلے بھی اختلاف تھا میں نے چودھری صاحب کو کہا تھا کہ میں عمران خان کی کابینہ میں وزیر نہیں بننا چاہتا ۔یہ کرپٹ آدمی ہے۔ 

طارق بشیر چمیہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چودھری برادران میں کوئی اختلاف نہیں ۔ چودھری شجاعت حسین کہتے ہیں کہ پرویز الہٰی ان کے وزیر اعلیٰ بنیں جبکہ پرویز الہٰی کرپٹ آدمی کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔صرف اتنا سا اختلاف ہے۔ 

مصنف کے بارے میں