آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہالینڈ کے سفیر کی ملاقات 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہالینڈ کے سفیر کی ملاقات 
سورس: File

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر ووٹر پلومپ نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔

انہوں نے ہالینڈ کے سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ان کا کردار قابل تعریف ہے ۔معزز مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پرسفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو یقینی بنایا۔

مصنف کے بارے میں