رواں مالی سال کا پہلا ماہ ،458 ارب روپے ٹیکس جمع، 11 فیصد اضافہ 

رواں مالی سال کا پہلا ماہ ،458 ارب روپے ٹیکس جمع، 11 فیصد اضافہ 
سورس: File

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران 458ارب روپے کے ٹیکس جمع کیے ہیں ۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے عبوری اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ جولائی میں ٹیکس وصولی کے ہدف 443 ارب سے 15 ارب روپے کے زائد ٹیکس جمع کیے گئے ۔

رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں جمع ہونے والے417 ارب کے مقابلے میں ٹیکس وصولی میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جولائی میں مجموعی طور پر گیارہ فیصد اضافے سے 486ارب کے ٹیکس اکھٹے کئے گئے جن میں سے 28ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے ہیں۔اس طرح جولائی میں نیٹ ٹیکس وصولی 458ارب روپے رہی۔

مصنف کے بارے میں