زمین کی پیمائش کے لیئے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی: پنجاب حکومت

زمین کی پیمائش کے لیئے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی: پنجاب حکومت

لاہور: لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو جدید بنانے کے تناظر میں حکومت پنجاب نے زمین کی درست پیمائش کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تکنیکی معاونت سے پائلٹ پروجیکٹ تیار کیا گیا ہے۔

ہینڈ آؤٹ میں پنجاب حکومت کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے لینڈ میپنگ کے عمل میں بھی تیزی آئی گی اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ یہ پروجیکٹ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے گُڈ گورننس کا مقصد حاصل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی تجاوزات کے خاتمے اور ریونیو کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے بھی استعمال کی جائے گی۔