اوپیک ممالک آٹھ سال بعد تیل کی پیدوارمیں کمی پر رضامند

اوپیک ممالک آٹھ سال بعد تیل کی پیدوارمیں کمی پر رضامند

ویانا:اوپیک ممالک 1.2 ملین بیرل روزانہ پیداوار میں کمی کریں گے ،جبکہ تنظیم سے باہر تیل پیدا کرنے والے ممالک جن میں روس بھی شامل ہیں تقریبا 6 لاکھ روزانہ کمی کریں گے، اس فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
سعودی عرب، ایران اور عراق پیداوار میں کٹوتی میں حصہ پر متفق ہو گئے ہیں اس سے ایران عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے قابل ہو جائے گا ، اوپیک ڈیل چھ ماہ کا معاہدہ ہو گا، جبکہ ایک نگرانی کمیٹی ا س معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی ، تیل کی قیمت بڑھنے سے عالمی فاریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے ۔