چین میں بلیوں کا گوشت بکنے لگا,انتظامہ خاموش

چین میں بلیوں کا گوشت بکنے لگا,انتظامہ خاموش

بیجنگ:  پنجاب میں  گدھے اور بکرے کے نام پر کتے کے گوشت کی خبریں معمول بنتی جارہی ہیں لیکن اب چین میں بلیوں کا گوشت خرگوش کے نام سے فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی چین میں خرگوش کے نام پر بلیوں کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، مقامی اخبار کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ گلیوں اور سڑکوں پر پھرنے والی آوارہ بلیوں کو پکڑ کر انہیں کاٹ کر اسے خرگوش کا گوشت بتا کر بیچ دیا جاتا ہے۔ ان بلیوں کو پکڑنے والے افراد اپنا تعلق جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے والی تنظیم سے بتاتے ہیں۔

واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کے دوران اس کام میں ملوث مذبح خانے کو بند کردیا جب کہ بلیاں پکڑ کر کاٹنے والے شخص کی تلاش کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔ دوسری جانب اہلہ علاقہ کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کے گھر میں بلیوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور وہ سڑکوں اور گلیوں میں پھرنے والی بلیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے نام پر گھر لے آتا ہے۔