لاہور کے مختلف علاقوں میں رات بھر ہلکی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات بھر ہلکی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی

لاہور:مختلف علاقوں میں رات بھر ہلکی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی, بعض علاقے جن میں کلمہ چوک، کینال روڈ، جیل روڈ اور مال روڈ کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں حدنگاہ 30 سے 40 میٹر تک رہنے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی جبکہ موٹر وے ، جی ٹی روڈ اور نیشل ہائی وے پر ہلکی دھند رہی لیکن ٹریفک کی کے لیئے تینوں اہم شاہرائیں رات بھر کھلی رہیں.

لاہور ائیر پورٹ پر بھی ہلکی دھند رہی لیکن فلائٹ آپریشن معمو ل کے مطابق جاری رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں موسم خشک اور سرد رہنے کے امکانات ہیں۔اور دن گزرنے کے ساتھ ساتھ دھند اور سردی کی شدد ت میں بھی اضافے کے امکانات ہیں.

مصنف کے بارے میں