چیئرمین پیمرا کانیو نیوز کیخلاف ظالمانہ فیصلہ:پاکستانیو کی آواز7روز کیلئے جبری بند

چیئرمین پیمرا کانیو نیوز کیخلاف ظالمانہ فیصلہ:پاکستانیو کی آواز7روز کیلئے جبری بند

اسلام آباد، کراچی ، لاہور : چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے ظالمانہ فیصلہ کرتے ہوئے ”پاکستانیوں کی آواز“ میڈیا میں پوری جرات سے کشمیر کا مقدمہ لڑنے والے اور عوامی مسائل اجاگر کرنے والے ہردلعزیز ٹی وی چینل نیو نیوز کو 7 روز کیلئے بند کر دیا۔

چیئرمین پیمرا کے فیصلے پر صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی اور جگہ جگہ مظاہرے شروع ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو نیوز کے لائسنس کی معطلی کیخلاف صحافی تنظیموں نے اسلام آباد ، لاہور ، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا اور قرار دیا کہ چیئرمین پیمرا کا فیصلہ جمہوری دور میں میڈیا کی آزادی کا گلا دبانے کی کوشش ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائےگا۔ اسلام آباد میں احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں نے کہا کہ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے نیو نیوز کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ ذاتی بغض اور عناد کے تحت کیا اہل صحافت نے ماضی میں بھی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اگر پیمرا نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل جائے گا ۔

چیئرمین ایمرا عاصم نصیر نے کہا ہے الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافی پیمرا کے آمرانہ اقدام کے خلاف پورا ہفتہ احتجاج کریں گے۔ صدر اینکا وحید بٹ نے کہا کہ آج سے صحافی لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگائیں گے پنجاب بھر کے کیمرہ مین ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاج کریں گے۔ صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹ شہزاد بٹ اور صدر پی ایف یو جے رانا محمد عظیم نے بھی چیئرمین پیمرا کے خلاف مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر شہباز میاں نے نیو نیوز پر پابندی کے خلاف شدید مذمت کا اظہار کرتے کہا کہ صحافتی اداروں پر پابندیاں صحافت پر قدغن کے مترادف ہے۔ صحافیوں کے معاشی قتل عام کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پیمرا کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر صحافی دوست ہونے کا ثبوت دیں۔ کراچی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اے ایچ خانزادہ نے پیمرا کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کیا۔ صدر کرایم رپورٹرز ایسو سی ایشن نے کہا کہ چیئرمین پیمرا آمرانہ فیصلے کر رہے ہیں۔

نعمان رفیق نے کہا کہ نیو نیوز کو ناکردہ گناہ کی سزا دی جارہی ہے ،پیمرا فوری طور پر نیونیوز کی بندش کا فیصلہ واپس لے ۔ جی ایم جمالی سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے اور حسن عباس نے کہا صحافیوں کا معاشی قتل کسی صورت قبول نہیں، صحافی مل کر آزادی صحافت کی جنگ لڑیں گے ۔ صدر میڈیا ورکرز آرگنائزیشن اصغر خان نے کہا کہ پیمرا کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کوئٹہ ، پشاور اور جڑانوالہ میں چیئرمین پیمرا کے ظالمانہ فیصلے کیخلاف طلبہ سڑکوں پر نکل آئے زبردست نعرے بازی چیئرمین پیمرا کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ ملتان میں عام شہری وکلاءاور کیبل آپریٹرز نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور نیو نیوز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا سے نیو نیوز کی بندش کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

چشتیاں میں احتجاجی ریلی نکالی ریلی میں شریک صحافیوں نے حکومت کیخلاف سخت احتجاج کیا۔ کوئٹہ بہاولپور،بہاولنگر، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، روالپنڈی اور فیصل آباد میں بھی پاکستانیو کی آواز بند کرنے پر صحافیوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔ فیصل آباد پریس کلب کے سابق صدرشاہدعلی سمیت ملک بھر کی صحافتی تنظیموں کے عہدیداران نے چیئرمین پیمراکے آمرانہ فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیاہے۔

مصنف کے بارے میں