ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ کر اپنا کیرئیر ختم نہیں کر سکتا،مصبا ح ا لحق

ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ کر اپنا کیرئیر ختم نہیں کر سکتا،مصبا ح ا لحق

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ جب تک ٹیم کو ضرورت ہو گی وہ اپنا کردار ادا کریں گے ،وہ ٹیم کو مشکل حالات میں چھوڑ کر ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچ سکتے ، مصباح الحق نے کہا کہ جب یہ احساس ہو گیا کہ ٹیم اب ان کے بغیر زیادہ بہتر طریقے سے آگے جا سکتی ہے کرکٹ چھوڑنے میں ایک لمحہ بھی تاخیر نہیں کریں
مصباح الحق نے تسلیم کیا کہ دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی سے جو اعتماد حاصل کیا تھا اسے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ ٹیسٹ اور پھر نیوزی لینڈ میں دونوں ٹیسٹ میچوں کی شکست سے دھچکہ پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے عالمی نمبر ایک رینکنگ حاصل کر کے جو ساکھ بنائی تھی اسے دوبارہ بحال کرنے کے لیے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کے لیے کبھی بھی آسان نہیں رہا ہے لیکن موجودہ ٹیم اس قابل ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہے لیکن اس کے لیے اپنی صلاحیتوں کو پوری طرح بروئے کار لانا ہو گا۔