فلسطینیوں سےعالمی یکجہتی کا دن ملیحہ لودھی فلسطینیو ں کے حقوق کے لیے کوشاں

فلسطینیوں سےعالمی یکجہتی کا دن ملیحہ لودھی فلسطینیو ں کے حقوق کے لیے کوشاں

اقام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہر فورم پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیاہے.عالمی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ فلسطینیوں فوری حقوق فراہم کیے جائیں۔فلسطینیوں سےعالمی یکجہتی کے دن اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے جائز حقوق کے حصول میں مسلسل دیر نقصان دہ ہے جبکہ حقوق سے انکار امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے فلسطینیوں کی اخلاقی مدد کرتا رہا ہے۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری عملدر آمد ہونا چاہئے.قراردادوں پرعمل نہ ہونے سے اقوام متحدہ کی ساکھ متاثرہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ریاستیں مسئلہ فلسطین کے حل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں جبکہ عالمی برادری کی اکثریت مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کے حق میں ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں