شدید سردی کی انٹری :دسمبر کے شروع ہوتے ہی جاڑےنے اپنا رنگ دکھا دیا

شدید سردی کی انٹری :دسمبر کے شروع ہوتے ہی جاڑےنے اپنا رنگ دکھا دیا

لاہور: موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
دسمبر نے دستک دی تو سردی نے بھی انٹری دیدی
دسمبر کے شروع ہوتے ہی سردی نے اپنا رنگ دکھا دیا۔ شدید سردی کی لہر نے انٹری دیدی۔ پہاڑوں نے برف کی سفید چارد اوڑھ لی ۔داتا کی نگری لاہور میں دھند پڑنی شروع ہوگئی  جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے لگی ۔جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی بھی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں ۔ شہر قائد کا موسم بھی کروٹ لینے لگا ،،، شہر میں سردی کی لہر دوڑنے لگی ۔ آج سب سے زیادہ سردی قلات اور ہنزہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی علاقوں مطلع ابر آلود رہنے کےساتھ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں