غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کی عالمی مہم

غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کی عالمی مہم

غزہ : غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے عالمی مہم کے منتظمین نے مختلف ملکوں میں وسیع پیمانے پر ثقافتی پروگرام منعقد کئے ہیں۔فلسطین کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے یکجہتی کے نعرے کے ساتھ عالمی کمپین نے غزہ کے عوام سے یکجہتی کے مقصد سے مختلف ملکوں میں پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔
یہ پروگرام ثقافتی نوعیت کے رہے ہیں جن میں غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ اس جنگ زدہ علاقے کا محاصرہ جاری رہنے سے فلسطینیوں کے مسائل و مشکلات میں مسسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ان پروگراموں کے شرکاء نے رفح کی سرحدی گذرگاہ سمیت تمام گذرگاہوں کو کھولے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی ہے۔
غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے عالمی کمپین نے غزہ کے عوام کی ہمہ جہتی حمایت، سرزمین فلسطین کی مکمل آزادی تک استقامت و پائیداری جاری رکھے جانے، صیہونیوں کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔