ویت نام میں ایک ٹن ہاتھی دانت برآمد

ویت نام میں ایک ٹن ہاتھی دانت برآمد

ہنوئی : ویت نام میں افریقہ سے غیر قانونی طریقے سے اس ملک کو لائے گئے تقریباً ایک ٹن ہاتھی دانت پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ہو چی من شہر کے کسٹم ڈپٹی چیف لی دنہ لوئی نے کمبوڈیا روانہ کرنے کی غرض سے تیار کردہ 2کنٹینرز کے اندر چھپائے گئے تقریباً ایک ٹن ہاتھی دانت کو برآمد کر لیا ہے۔
ویت نام میں حالیہ دو ماہ کے اندر اسی بندر گاہ کو آنے والے سامان میں تقریباً 5 ٹن ہاتھی دانت برآمد ہوئے ہیں-