امریکی میڈیا نوازشریف اور ٹرمپ کی ٹیلی فونک گفتگو پر حیران

امریکی میڈیا نوازشریف اور ٹرمپ کی ٹیلی فونک گفتگو پر حیران

واشنگٹن :امریکی میڈیا کی جانب سے نوازشریف کی ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کونمایاں کوریج دی گئی۔امریکی میڈیا نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے استعمال کیے گئے الفاظ پر حیرانگی اور تعجب کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے غیر معمولی، لاجواب اور شاندار جیسے الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شاندار لوگوں کا خوبصورت ملک ہے اور دورہ پر خوشی ہوگی جب کہ ٹرمپ نے گفتگو میں وزیراعظم پاکستان کی تعریفیں بھی کیں۔
دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو امریکی میڈیا میں شکوک و شہبات کی نظر سے دیکھا جارہا ہے، کئی امریکی ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم آفس کی پریس ریلیز من و عن چھاپی اور نشر کی لیکن واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز زیادہ تر ٹرمپ کی گفتگو پر مشتمل ہے جو انوکھی بات ہے جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے ٹیلی فونک رابطے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ کی نوازشریف سے گفتگو ان کی سفارتی حکمت عملی کی ایک جھلک ہے جب کہ سی این این نے وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پریس ریلیز ناقابل یقین لگتی ہے۔