اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر نئی تجارتی پابندیاں عائد کر دیں

اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر نئی تجارتی پابندیاں عائد کر دیں

نیو یارک :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر نئی تجارتی پابندیاں عائد کر دیں۔ کوئلے کی بر آمد پر پابندی سے شمالی کوریا کو 70 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو گا۔سلامتی کونسل کے اراکین نے متفقہ طور پر شمالی کوریا پر کوئلے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی۔
پیانگ یانگ2017ء میں 75 لاکھ ٹن سے زائد کوئلہ برآمد نہیں کر سکے گا جبکہ کاپر، سلور، زنک اور نکل پر پابندی سے سالانہ سو ملین ڈالر نقصان ہو گا۔ یہ پابندیاں شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل ایٹمی تجربات کے بعد عائد کی گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے تمام ممالک سے پابندیوں پر عملدر آمد کی اپیل کی ہے۔