ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ کا ردعمل مزید امریکی پرچم نذر آتش

ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ کا ردعمل مزید امریکی پرچم نذر آتش

نیویارک :امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلد ٹرمپ کی جانب سے امریکی پرچم نذر آتش کرنے والوں کے لئے قانونی نتائج کی دھمکیوں پر مشتمل ٹوئٹ کے ردعمل میں دائیں بازو کے سرگرم کارکنوں نے نیویارک میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر مزید امریکی پرچم نذر آتش کردیئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی گئی حالیہ ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ کسی کو بھی امریکی پرچم کو جلانے کی اجازت نہیں ہوگی اگر کسی نے ایسا کیا تو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
شاید شہریت کی منسوخی یا پھر ایک سال جیل۔ یاد رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے 1989 میں فیصلہ دیا تھا کہ پرچم نذر آتش کرنا جرم نہیں بلکہ ایک طرح کا احتجاج ہے جس کا حق امریکی آئین میں پہلی ترمیم کی رو سے بھی حاصل ہے۔ ٹرمپ کی ٹوئٹ کے بعد نیویارک میں ریولوشنری کمیونسٹ پارٹی کے 7 ارکان نے ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر امریکی پرچم جلایا۔