چوہدری نثار کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات، قومی سلامتی کے امور پر گفتگو

چوہدری نثار کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات، قومی سلامتی کے امور پر گفتگو

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ سے ملاقات میں قومی سلامتی کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ سے ان کی طبیعت بھی دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے وزیراعظم نواز شریف کو بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کے موقف کے حوالے سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعظم نے بھی مشیر خارجہ کو بھارت میں ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔

واضح رہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس رواں ماہ کی 3 اور 4 تاریخ کو امرتسر میں ہو رہی ہے لیکن بھارت کی جانب سے فائرنگ اور شدید گولہ باری کے باوجود پاکستان نے کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا۔